بنگلہ دیشی شہریوں کو سعودی عرب میں ملازمتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا |
بیرون ملک قیام کے دوران جرائم میں ملوث ہونے کی خبروں کی اشاعت نے بنگلہ دیشی شہریوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمتوں کا حصول مشکل بنا دیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں بنگلہ دیشی سفارتخانہ کے سینئر عہدیدار وحید الرحمن نے سعودی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 8 ہزار بنگلہ دیشی خواتین و مرد سعودی عرب آئے لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی گھریلو ملازم، ڈرائیور یا زرعی زمینوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی حیثیت سے ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا حالانکہ سعودی وزارت محنت نے بنگلہ دیشی شہریوں کے حوالہ سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ سفارتکار نے کہا کہ اس صورتحال نے سعودی عرب میں نرسوں اور ڈاکٹروں کی حیثیت سے ملازمتیں کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کو بھی تشویش اور غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ سعودی تجزیہ نگاوں کے مطابق اس صورتحال کا باعث اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں ہیں جن کے مطابق بنگلہ دیشی شہری جو اس وقت عرب اور خلیجی ریاستوں میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہیں، کی اکثریت جرائم میں ملوث پائی جاتی ہے۔ |
Sunday, September 14, 2008
بنگہ دیشی کارکنوں کو سعودی عرب میں ملازمت کی دشواریاں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment