سعودی نائب وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف خود کش حملے میں زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے خود کش حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شدت پسند نے شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات کرنے اور ان کے سامنے گرفتاری دینے کو کہا تاہم جب اسے جدہ میں سعودی وزارت داخلہ کے عمارت میں واقع شہزادہ محمد نائف کے دفتر میں لایا گیا تو اس نے دھماکا کر دیا۔
دھماکے کے وقت شہزادہ محمد ماہ رمضان کے سلسلے میں لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اور وہ اس دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے . دھماکے کے بعد انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم کا اعادہ کیا،۔
No comments:
Post a Comment