ریاض-- سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار عوام کی قلیل تعداد نے اپنے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری سطح پر پابندی کے باوجود ریاض میںدرجنوں مرداورخواتین جمع ہوئے جنہوں نے ٹرائل کے بغیر اپنے رشتہ داروں کو زیرحراست رکھنے کیخلاف احتجاج کیا ۔ یہ لوگ وزارت داخلہ کے باہر جمع ہوئے اور اپنے رشتہ داروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ایک خاتون نے پلے کارڈ اٹھارکھا جس پر لکھا تھا ’خدا راہمارے قیدیوں کو رہا کرائیں‘ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جنہوں نے مظاہرین کو وزارت داخلہ سے دور رکھا۔
Monday, February 07, 2011
سعودی عرب، ریاض میں عوامی مظاہرہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment